لاہور میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت سیف سٹی پر کام جاری ، 2ہزار مقامات پر 10ہزار کیمرے لگانے کی نشاندہی

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) لاہور میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت سیف سٹی پر کام جاری ہے اور اب تک 2ہزار مقامات پر 10ہزار کیمرے لگانے کی نشاندہی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے جس پر 350ملین ڈالر خرچ ہونگے تاہم پہلے مرحلے میں لاہور ہائیکورٹ اور سٹیٹ بینک کے باہر کیمروں کی تنصیب کر دی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کی اہم شاہراہوں پر 8سے 10ہزار کیمرے لگائے جا ئیں گے جن میں مال روڈ ، ہال روڈ ، چیئرنگ کراس ، کلب روڈ اوردیگر اہم مقامات شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :