وزیراعظم منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں پکڑے گئے ہیں،عمران خا ن

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں پکڑے گئے ہیں،وزیراعظم کے پاس دو آپشن ہیں ایک استعفیٰ دے دیں یا پھر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں ہوگی،وزیراعظم نوازشریف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں پکڑے گئے ہیں،اب وزیراعظم کے پاس دو آپشن ہیں ،نوازشریف استعفیٰ دے دیں یا پھر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :