چور کیڑوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:02

فیصل آباد اکتوبر 05 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) :جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے مسور کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اچھی پیداوارکے حصول کیلئے فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں ۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتا یا کہ ٹوکا اگتی ہوئی مسور کی فصل کے چھوٹے پودوں کو کاٹ کر کھاتا ہے جس سے پیداوار بری طرح متاثر ہو تی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ چور کیڑے کی سنڈیاں دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہیں اور رات کو چھوٹے پودوں کو کاٹ کر فصل کا نقصان کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے انسداد کیلئے ناقابل استعمال سبزیاں کاٹ کر شام کو ڈھیریوں کی صورت میں رکھ دی جائیں اور صبح ہو تے ہی ان ڈھیریوں کے نیچے چھپی ہو ئی سنڈیوں کو تلف کر دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :