7سے10 اکتوبر تک پٹریوں پر کاشت کی گئی کپاس کو آخری پانی لگانے کی ہدایت

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:02

فیصل آباد اکتوبر 05 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) :کپاس کے کاشتکاروں کو 7سے10 اکتوبر تک پٹریوں پر کاشت کی گئی کپاس کو آخری پانی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ آخری پانی لگانے میں تاخیر کے باعث فصل کو نقصان پہنچنے کاسخت اندیشہ ہوتاہے اس لئے کاشتکار کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور جونہی سفید پھول پودے کی چوٹی تک پہنچیں فوری طور پر آخری پانی لگا دیا جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ کاشتکار موسم اور فصل کی حالت دیکھ کر بھی آبپاشی کافیصلہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چونکہ موسم میں نمی کے باعث لشکری سنڈی اور سست تیلے کے حملہ کا امکان بڑھتا جارہاہے لہٰذا کاشتکار ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کاعمل بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :