کاشتکار تیل داراجناس کیلئے تصدیق شدہ بیج استعمال کریں، ماہرین زراعت

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:02

فیصل آباد۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار تیل داراجناس کیلئے این اے آرسی ، سیڈکارپوریشن ، آری ، راری کے تصدیق شدہ بیج استعمال کریں تاکہ اچھی فصل کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ نیشنل ایگری کلچر ریسرچ کونسل ، ایوب ایگری کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے شعبہ روغن دار اجناس ، ریسرچ سٹیشن خان پور کے شعبہ روغن دار اجناس ، ریجنل زرعی تحقیقاتی ادارہ بہاولپور ، بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال سمیت بعض دیگر پرائیویٹ کمپنیوں نے تیلدار اجناس کے اعلیٰ معیار اور بھرپر قوت مدافعت کے حامل بیج تیارکئے ہیں اسی طرح سیڈ کارپوریشن کاتیارکردہ بیج بھی موزوں ترین ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشت کار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر میٹھی سرسوں کاشت کریں اور اگر میٹھی سرسوں کی کاشت کیلئے الگ رقبہ دستیاب نہ ہو تو 31 اکتوبرتک ستمبر کاشتہ کماد ، چنے ، گندم ، برسیم وغیرہ میں اس کی مخلو ط کاشت بھی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :