کویتی پولیس اہلکار اشتہاری کے حملے میں شدید زخمی

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:45

کویتی پولیس اہلکار اشتہاری کے حملے میں شدید زخمی

کویت سٹی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): کویتی پولیس کو مطلوب شہری جس کو کچھ عرصہ قبل کریمنل کورٹ نے اشتہاری قرار دیا تھا ، خفیہ اطلاع پر پکڑنے کی کوشش میں ہسپتال جان پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اشتہاری نے پکڑنے کے دوران پولیس اہلکار وں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ جس سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ ملزم نے حراست سے بچنے کے لیے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اور کہنی پر تیز دھار چاقو سے حملہ کیا تھا۔ لیکن پولیس اہلکاروں نے ملزم کو آخر کا ر پکڑ ہی لیا۔ دونوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔