حکومت عام لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے انقلابی اقدامات کررہی ہیں، پیر محمد اسلم بودلہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:29

خانیوال۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء)محمد نواز شریف عام لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات(قومی اسمبلی) پیر محمد اسلم بودلہ نے اپنی گفتگو میں کیا انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کو صحت عامہ کے سلسلہ میں ایک اور وعدہ پورا کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حلقہ این اے 158میں ہیلتھ کارڈ(صحت کارڈ)کی تقسیم کا کام شروع ہو چکا ہے حلقہ این اے 158میں ہیلتھ کارڈ(صحت کارڈ)کی تقسیم 7 مراکز پرشروع کی جاچکی ہے۔

ان مراکز میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں،رورل ہیلتھ سنٹر تلمبہ،بنیادی صحت مرکز چکنمبر1/8-R،بنیادی صحت مرکز جنگل ڈیرے والا،بنیادی صحت مرکزچکنمبر131/15-L،بنیادی صحت مرکزچکنمبر100/15-L اور بنیادی صحت مرکز چک نمبر121/15-Lشامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ سہولت ان مستحقین کے لیے فراہم کی جارہی ہے جن کے نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت عامہ کے دیگر حکومتی پروگراموں میں پہلے سے شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کی میرٹ کی بنیادبذریعہ قرعہ اندازی حلقہ این اے158میں پہلے مرحلہ میں تقریبا 450000ہزار ہیلتھ کارڈز مستحق گھرانوں(افراد) میں تقسیم کیے جارہے ہیں اور ہیلتھ کارڈ حاصل کرنے والے مستحق شخص کی پوری فیملی اس حکومتی پروگرام سے علاج کی مکمل سہولتوں کی دستیابی سے مستفید ہوسکے گی۔