عجمان:میونسپیلٹی نے مختلف علاقوں سے31 بھکاری گرفتار کر لیے

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:22

عجمان:میونسپیلٹی نے مختلف علاقوں سے31 بھکاری گرفتار کر لیے

عجمان:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 اکتوبر 2016ء): عجمان میونسپیلٹی حکام نے شہر کے مخلتف علاقوں سے 31 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیئے افرا دمیں 24مرد اور 7خواتین شامل ہیں۔ پکڑے جانے والے بھکاریوں میں سے متعددکو ڈی پورٹ کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے چند ماہ قبل اینٹی بیگنگ مہم کا آغاز کیا تھا ۔ جس کا سلوگن ” ہم سب بھیک مانگنے والوں کے خلاف ہیں“ رکھا گیا ۔ پولیس نے شہریوں کی آسانی کے لیئے ٹیلی فون نمبر 06-7401616اور 06-7409999جاری کیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھکاری دن کے مخلتف اوقات میں مساجد ،بنکوں، اور مارکیٹوں میں جا کر بھیک مانگتے ہیں۔