رواں سال کینیڈا میں تیل کی پیداوار میں کمی کا امکان

تیل کے شعبہ میں حکومت کو رواں سال 7.6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:16

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) رواں سال کے دوران کینیڈا میں تیل کی پیداوار میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈین میڈیا کے مطابق رواں سال تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں کمی اور جنگلات میں آتشزدگی کی وجہ سے رکاوٹیں سامنے آنے کے بعد تیل کی پیداوار میں تقریباً ایک فیصد کمی کا امکان ہے۔ کینیڈا دنیا بھر میں تیل کی پیداوار کے حوالے سے چھٹے نمبر پر ہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کینیڈا کی معیشت پر اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں۔کینیڈین حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق تیل کے شعبہ میں حکومت کو رواں سال تقریباً 7.6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :