لاہور ، سالے نے اپنے بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پستول چھوڑ کر فرار

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) لاہور میں شاد باغ کے علاقے میں سالے نے اپنے بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے لاش پوسٹمارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دی۔بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ صابر یو سف غازی پارک کے علاقے میں دو روز قبل کرائے کے مکان میں اپنی اہلیہ کیساتھ نشتر کالونی سے منتقل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

پانچ سال قبل صابر نے رقیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، دونوں کا تعلق کوہستان کے علاقے سے ہے۔ گزشتہ روز صابر کا بہنوئی عنایت الرحمن رات کو ملنے کے بہانے آیا اور صابر یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم پستول بھی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر میو ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں جبکہ مقتول کا بھائی اندراج مقدمہ کیلئے کوہستان سے آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :