آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ٹین کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 15:12

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ٹین کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹین کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کو یونٹس اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے اور صلاحیتوں کو سراہا۔ اور کور ہیڈ کوارٹر کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جوانوں کی تیاریوں اور جذبے پر فخر ہے۔