وزیر کھیل پنجاب آصف سعید منہیس 2روزہ او آئی سی کانفرنس میں شرکت کرنیوالے وزراء سے ملاقات کیلئے استنبول روانہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) صوبائی وزیر کھیل آصف سعید منہیس ترکی(استنبول) میں 2روزہ آرگنائزیشن آف دی اسلامی کانفرنس او آئی سی کانفرنس میں شرکت کرنے والے سپورٹس کے وزراء سے ملاقات کریں گے اور پاکستانی نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے او ران میں موجود ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال بھی وزیر کھیل کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے- اس کانفرنس میں تمام مسلم ممالک کے وزرائے کھیل شرکت کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :