لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی لفٹ گر گئی ،دو خواتین زخمی

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی لفٹ گر گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی لفٹ میں مریضہ سوار تھی کہ تکنیکی خرابی کے باعث لفٹ گر گئی جس کے نتیجے میں 2خواتین معمولی زخمی ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ لفٹ پر مریضہ سوارتھی جسے وارڈ میں شفٹ کیا جا رہا تھا کہ اس دوران لفٹ گر گئی جس کے بعد ہسپتال کی آیا ، مریضہ اور بچی لفٹ میں پھنس گئی تاہم واقعے کے بعد لفٹ سروس کو بند کر دیا گیا ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :