لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمروں کی تنصیب جاری ، 350ملین ڈالر خرچ ہو نگے‘ ذرائع

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) لاہور میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت سیف سٹی پر کام جاری ہے اور اب تک 2ہزار مقامات پر 10ہزار کیمرے لگانے کی نشاندہی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے جس پر 350ملین ڈالر خرچ ہونگے تاہم پہلے مرحلے میں لاہور ہائیکورٹ اور سٹیٹ بینک کے باہر کیمروں کی تنصیب کر دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کی اہم شاہراہوں پر 8سے 10ہزار کیمرے لگائے جا ئیں گے جن میں مال روڈ ، ہال روڈ ، چیئرنگ کراس ، کلب روڈ اوردیگر اہم مقامات شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :