استاد قوم کا معمار ہوتا ہے، پروفیسرسراج الحق

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:03

سرگودھا۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء)استاد کا کردار معاشرے کی تشکیل میں بہت اہم ہے۔ آج دنیا میں جو ترقی ہورہی ہے اس کا سہرا بلا شبہ اساتذہ کے سر ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا تعلیمی بورڈ پروفیسرسراج الحق نے پنجاب ایجوکیشنل کمپلیکس سرگودھا میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ نئی نسل کو پروان چڑھانے اور انہیں اچھی تعلیم دینے میں جو کردار ادا کرتا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں حضرت علی نے فرمایا ہے کہ جس نے مجھے ایک لفظ پڑھایا وہ میرا استاد ہے جس سے تعلیم اور اساتذہ کی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر نے مقررین بھی خطاب کیا اور کہا کہ استاد قوم کا معمار ہوتا ہے۔ایک بہترین استاد اپنے مثالی کردار اور فرائض منصبی سے ایک بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتا ہے۔