بھارتی بوکھلاہٹ، دریائے راوی سے بھی پاکستانی کشتی پکڑنے کا دعویٰ

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے اب دریائے راوی میں پاکستانی کشتی پکڑے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی امرتسر اور گورداس پور کی آبی سرحد پر قبضے میں لی گئی۔ کشتی پر پاکستانی نشانات ہیں۔

(جاری ہے)

انتہا پسند مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے مذموم پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ کشتی پکڑنے کا معاملہ تین روز پہلے سامنے آیا تھا۔ بھارت نے کشتی پر سوارمشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے کسی بھی کشتی کے غائب ہونے کی سختی سے تردید کی تھی

متعلقہ عنوان :