اسلام آباد ‘ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ طالبعلموں کے جھگڑے کے بعد پیش آیا جب مخالف گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فہیم نامی شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے تاہم زخمی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مرنے والا فہیم سکیم تھری راولپنڈی کا رہائشی تھا ۔