ڈینئیل ریڈکلف کیمرے کے سامنے موت کے خواہاں

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:24

ڈینئیل ریڈکلف کیمرے کے سامنے موت کے خواہاں
لندن ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) برطانوی اداکار ہیری پوٹر فیم ڈینئیل ریڈ کلف چاہتے ہیں کہ ان کو موت بھی آئے تو کسی فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران کیمرے کے سامنے آئے۔

(جاری ہے)

ڈینئیل ریڈ کلف نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ انہیں اداکاری سے عشق ہے اور ان کی عشق کی یہ حد ہے کہ وہ اپنی موت بھی کسی سیٹ پر چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کسی فلمی سیٹ پر وہ کیمرے کے سامنے اپنی موت کو اچانک آتا دیکھنا چاہتے ہیں کہ جیسے اداکاری کررہے ہوں ایک دم گر پڑیں اور ختم ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان چند خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جو اپنے کام سے زندگی سے بڑھ کر پیار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :