لنڈسے لوہن کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:24

لنڈسے لوہن کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی
لاس اینجلس ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) اداکارہ لنڈسے لوہن کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی۔ انگلی کو ٹھیک کرنے کے لئے سرجری کے عمل سے گزریں گی ۔

(جاری ہے)

لوہن نے انگلی ٹوٹ جانے کی اطلاع اپنی ایک ٹویٹ میں دی ہے جس میں کہا ہے کہ کشتی رانی کے دوران ان کی انگلی اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب انہوں نے کشتی کی رسی کو خود کھینچ کر باندھنا چاہا۔ 30 سالہ لنڈسے لوہن نے بتایا کہ وہ رسی میں الجھ کر پانی میں چلی گئی اور باہرنکلنے کی تگ و دو میں ان کی انگلی کٹ گئی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی انگلی کا ٹوٹا ہوا حصہ مل گیا ہے جو سرجری سے جوڑ دیا جائے گا تاہم ان کو شدید درد ہے۔