وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کیلئے 43 ارب43 کروڑ96 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:12

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کیلئے مجموعی طور پر43 ارب43 کروڑ96 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں سپیشل پروگراموں کیلئے دو کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اورہنر مند پروگرام کیلئے ایک ارب41 کروڑ، ایرا کیلئے 80 کروڑ اورعارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 41 ارب 22کروڑ76لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :