پانی و بجلی ڈویژن کے شعبوں کیلئے 3ارب35کروڑ94 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:12

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں پانی و بجلی ڈویژن کے شعبوں کیلئے 3ارب35کروڑ94 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران پانی و بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک کھرب61 ارب71کروڑ63 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں قلات میں سمال ڈیم کی تعمیرکیلئے ایک کروڑ، پشاور نوشہرہ ورسک کینال منصوبے کیلئے 18 کروڑ ، گوادرمیں شادی خوڑ ڈیم کیلئے 16 کروڑ77 لاکھ، منگلا ڈیم کی توسیع کیلئے 20 کروڑ ، سکھرمیں رینی کینال منصوبے کیلئے 10 کروڑ، دادو میں نئی گج ڈیم کیلئے 60 کروڑ، قمبرمیں واٹر سپلائی سکیم کیلئے 11کروڑ، کچی کینال پراجیکٹ کیلئے ایک ارب، سندم میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیرکیلئے 10کروڑ، بلوچستان میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیرکیلئے 20 کروڑ اور گوادر میں بسول ڈیم کیلئے 14 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :