دبئی واٹر کنال منصوبہ آخری مراحل میں داخل ، نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:12

دبئی واٹر کنال منصوبہ آخری مراحل میں داخل ، نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء):دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) کے مطابق اکتوبر 2013میں شروع کیا جانے والا دبئی واٹر کنال منصوبہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ۔ منصوبے کے مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن نومبر تہہ ہو گئی ہے ۔ یعنی نومبر میں دبئی واٹر کنال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بتانا قابل ِ ذکر ہوگا کہ واٹر کنال منصوبے کے افتتاح کی اصل تاریخ ستمبر2016تھی ۔

مگر کچھ وجوہات کی بنا پر دو ماہ کی تاخیر ہوئی ہے ۔ آر ٹی اے کی طرف سے کی جانے والی ٹویٹس میں یہ واضع کیا گیا ہے کہ نومبر میں اس کا افتتاح ہو گا۔ منصوبہ بالکل آخری مراحل میں پہنچ گیاہے ۔ واٹر کنال کی خوبصورتی کے لیے کام تیزی سے جاری ہے ۔واٹر کنال منصوبہ 3.2کلومیٹر طویل ہے ۔ چھ میٹر گہرا اور 80سے120میٹر چوڑائی کا حامل ہے ۔