باغبان گھروں اور باغچوں کو خوبصورت بنانے کیلئے گل کلغہ کی پنیری جلدمنتقل کریں ،محکمہ زراعت

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:08

لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) باغبان گھروں اور باغچوں کو خوبصورت بنانے کیلئے گل کلغہ کی پنیری جلدمنتقل کریں ، محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گل کلغہ ایک سدا بہار پودا ہے لیکن ہمیشہ موسمی پھول کے طورپر ہی لگایا جاتا ہے،سخت جان اور نہایت تیزی سے بڑھنے اور پھلنے پھولنے والا پودا ہے‘ اس کے پودوں کو عام طور پر کیاریوں میں لگایا جاتا ہے، مگر گھریلو پودے کے طور پر گملوں میں لگانا بھی مفید رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سلوشیا کرسٹٹااور دوسری سلوشیا پلوموسا‘سلوشیا کرسٹٹا کے پودے پر موسم گرما میں پیلے اورنج اور گلابی رنگ کے کلغی دار نرم و ملائم ویلیوٹی انداز کے پھول لگتے ہیں جو کہ موسم خزاں کے شروع تک اپنا جوبن دکھاتے رہتے ہیں ترجمان نے بتایا کہ پنیری کو کیاریوں اور گملوں وغیرہ میں منتقل کرنے کے بعد اچھی طرح مناسب اور درمیانی مقدار میں پانی لگاتے رہیں‘انہوں نے کہاکہ پھول آجانے کے بعد پانی کی فراہمی نسبتاً کم کردیں اورپھولوں کا موسم گزر جانے کے بعد پودوں کو تلف کردیں۔ انہوں نے کہاکہ سنڈی کے حملے کی صورت میں زرعی ماہرین کے مشورہ سے مناسب زہر کا سپرے کریں۔