بارانی علاقوں کے کاشتکار چنے کی بہترپیداوارکیلئے فصل کی کاشت جلد شروع کردیں‘محکمہ زراعت

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:08

لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) بارانی علاقوں کے کاشتکارمعیاری اور بہترپیداوارکیلئے چنے کی کاشت جلد شروع کردیں‘محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکار پنجاب کے شمالی اضلاع اٹک اور چکوال میں چنے کی کاشت15 اکتوبر تک، گجرات ، جہلم ،راولپنڈی اور نارووال میں15 اکتوبر سے شروع کر کے 10 نومبر تک، تھل کے علاقہ جات بشمول ،بھکر، جھنگ، خوشاب ، میانوالی اور لیہ میں یکم اکتوبرسے 30 اکتوبر تک اور فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور وسطی پنجاب کے دیگراضلاع کے آبپاش علاقوں میں چنے کی کاشت 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک مکمل کرلیں ‘ ترجمان نے بتایا کہ چنا ریتلی، ہلکی میرا یا اوسط درجہ ذرخیز زمین میں کاشت کریں ‘ دیسی چنے کی نئی منظور شدہ اقسام پنجاب۔

(جاری ہے)

2008، تھل۔2006 ،بھکر2011 اور کابلی چنے کی ترقی دادہ اقسام سی ایم۔ 2008 ،نور۔2009 اور نور۔2013 کا صحت مند بیج استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چنے کی کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش زہر اور جراثیمی ٹیکہ ضرور لگائیں ‘ دیسی و کابلی چنے کی عام جسامت والے دانوں کی اقسام کا 30 کلوگرام اور موٹے دانوں والی اقسام کا 35 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں ۔ ترجمان نے کہا کہ آبپاش علاقوں میں فصل کی بوائی کے وقت ایک تا ڈیڑھ بوری ڈی اے پی کھاد ضرور ڈالیں۔