لاہور بورڈنے نویں جماعت میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط ختم کرانے کی یقین دہانی کرا دی

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:07

لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈی ایجوکیشن لاہورنے نویں جماعت میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط ختم کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے‘لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر سماعت کی جس میں نویں جماعت میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط کو چیلنج کیا گیا ہے‘سماعت کے دوران بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈی ایجوکیشن لاہور نے یقین دہانی کرائی کہ نویں جماعت میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط ختم کی جارہی ہے‘ اس سے پہلے درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا!یڈووکیٹ نے بتایا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے نویں جماعت میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اس شرط کی کوئی ضرورت اور جواز نہیں ہے‘ وکیل کے مطابق ب فارم کی شرط سے طلبہ کے پیسوں اور وقت کا ضیاع ہو رہا ہے‘ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 نو مبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو آئندہ سماعت پر مزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :