عرفان صدیقی کا صدیق الفاروق کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:04

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے متروکہ وقف املاک بورڈکے چیئرمین صدیق الفاروق کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہ جوان سال اولاد کی موت کا زخم بے حد گہرا ہوتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور ان کے والدین سمیت سب اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

متعلقہ عنوان :