صدر ایمپریس مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، روبیکا بھٹی

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:04

کراچی ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کی صدر روبیکا بھٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو اور کمشنر کراچی اعجاز احمد خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ایمپریس مارکیٹ سے ہر قسم کے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے،تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے، خواتین اور دیگر پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ایمپریس مارکیٹ سے تجاوزات کے خلاف متعدد مرتبہ نمائشی آپریشن کئے گئے مگر آج تک صدر کے علاقے سے تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجاوزات چار تھانوں بریگیڈ، پریڈی، صدر اور آٹلری تھانوں کی حدود میں آتی ہیں، ان تجاوزات میں ٹھیلے ریڑے اور دیگر قسم کی تجاوزات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :