پاکستانی بہادر فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ایاز میمن موتی والا

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:04

کراچی ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) پاکستانی بہادر فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ یہ بات کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کرکے آبی جارحیت کرنا چاہتا ہے، وہ ایسا کر کے بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کوئی بھی ایسا ناجائز اقدام کرنے سے پہلے 100 بار سوچ لے، اگر بھارت نے ایسی کوئی حرکت کی تو اس سے خطے میں عدم استحکام اور بے چینی میں اضافہ ہو جائے گا۔ ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ بھارت پاکستان سے جنگ کرنے کے بہانے تلاش کر رہا ہے اور ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس سے ایل او سی پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ مسئلہ مقبوضہ کشمیر انشاء اللہ جلد حل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :