کاشتکارتیلدار فصلوں کو کیڑوں اور موسمی تغیرات سے بچاکرہی زیادہ اور میعاری اجناس حاصل کرسکتے ہیں ‘زرعی ماہرین

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:59

لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) کاشتکارتیلدار فصلوں کو کیڑوں اور موسمی تغیرات سے بچاکرہی زیادہ اور معیاری اجناس حاصل کرسکتے ہیں ،زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ اور موسمی تغیرات کے باعث تیلدار اجناس کی پیداوار انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو وافر مقدار میں خوردنی تیل بیرون ممالک سے درآمد کرنا پڑتا ہے، ماہرین کے مطابق تیلدار فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے ریسرچ کا دائرہ کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے تیلدرار فصلوں کوبیماریوں‘ کیڑوں کے حملوں سے بچایا جا ئے تا کہ مطلوبہ فی ایکڑ پیدوار کا حصول ممکن ہو سکے، زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان میں سرسوں کی کاشت کے لیے جامع سروے کی ضرورت ہے ، انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ملک نے سرسوں کی ایسی اقسام تیار کرلی ہیں جو 120دنوں میں پک کر تیار ہوجاتی ہیں اس لئے وہ سرسوں کی کاشت اور پیداوار کے لحاظ سے بہت آگے ہے،ماہرین نے تیلدار اجناس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے ریسرچ کی غرض سے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ سرسوں اور کینولہ کی کم دورانیہ کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام تیار کریں۔

متعلقہ عنوان :