محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے کاروائی کرکے 2بھتہ خور وں کوگرفتار کر لیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے کاروائی کرکے 2بھتہ خور وں گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان نے کالعدم تنظیم کے نام پر بھتہ وصول کیا تھاسی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چارسدہ چوک میں اہم کارروائی کے دوران 2مبینہ بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا گرفتار بھتہ خورراج ولی اور معظم شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک امان نامی شخص سے کالعدم تنظیم کے نام پر 4لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا سی ٹی ڈی نے اس سے مردان ہی کے علاقے سے بھتہ خوروں کے ساتھی اسلام کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر دونوں بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا ہے سی ٹی ڈی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے-

متعلقہ عنوان :