بھارت نے مبینہ سرجیکل سٹرائیک کی تفصیلات پاکستان کو دیدیں،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اڑی حملے کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور انکے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ کے درمیان پہلے رابطے کے دوران بھارت نے گزشتہ ہفتے کنٹرول لائن کے دوسری طرف کی گئی مبینہ سرجیکل سٹرائیک کی تفصیلات سے آگاہ کردیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور انکے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ سے کہا کہ بھارت اپنے مفادات کی حفاظت کرنے کا حق رکھتا ہے ۔

دو روز قبل پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونون جانب سے کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا گیا تھا اس کی تصدیق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کی تھی ۔واضح رہے کہ بھارت نے کنٹرول لائن کے دوسری طرف پاکستان کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کاجھوٹا دعویٰ کیا تھا جسے پاک فوج نے سختی سے مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :