اڑی حملے اور سرجیکل سڑائیک کا ڈرامہ بے نقاب ہونے کے بعد بھی بھارتی میڈیا جھوٹ بولنے سے باز نہ آیا

مبینہ سرجیکل سڑائیک کے بعد پاکستانی ہیکرز نے بدلہ لینے کیلئے متعددبھارتی ویب سائٹوں پر حملہ کردیا ،بھارتی میڈیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) اڑی حملے اور سرجیکل سڑائیک کے ڈرامے کے بعد اب بھی بھارتی میڈیا جھوٹ بولنے سے باز نہ آیا،بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ سرجیکل سڑائیک کے بعد پاکستانی ہیکرز نے بدلہ لینے کیلئے متعددبھارتی ویب سائٹوں پر حملہ کردیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سرجیکل سڑائیک کے بعدمختلف بھارتی ویب سائٹس کو پاکستانی ہیکروں کی جانب سے سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اورپاکستانی ہیکرزکا دعویٰ ہے کہ ان کا یہ اقدام سرجیکل سڑائیک کا انتقام ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیک کی جانے والی مختلف ویب سائٹوں پر ہیکرز نے یہ پیغامات چھوڑے ہیں کہ ہم ناقابل شکست ہیں ،تم نے اپنے ملک کے دفاع کے نام پر کشمیر میں معصوم لوگوں کو قتل کیا ،تم نے سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور اسے سرجیکل سڑائیک قرار دیا اب تم سائبر جنگ کی آگ کا مزہ چکھو۔

متعلقہ عنوان :