جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ، بلوچ عوام کا بھارت کو پیغام

قبائلی رہنما میر جان محمد بگٹی کی قیادت میں ریلی ، پاک فوج کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:35

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیانات اور ہرزہ سرائی کے خلاف ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ قبائلی رہنما میر جان محمد بگٹی کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے تحریر تھے۔

قبائلی رہنما میر جان محمد بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی جھوٹ کا پول کھل چکا ہے۔

(جاری ہے)

براہمداغ بگٹی کا بلوچ عوام سے کوئی تعلق نہیں ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، مظاہرین نے نریندر مودی کا پتلا بھی جلایا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف وکلا نے مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ بھارت ہر روز کشمیر میں ایک نئی قیامت ڈھا رہا ہے۔ نہتے کشمیری عوام پر ایپلٹ گنوں سے فائرنگ کر کے سینکڑوں لوگوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا ہے جبکہ عالمی برادری خاموش ہے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ وہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کشمیر جلد پاکستان کا حصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :