وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ اجلاس 18اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کا جائزہ اجلاس 18اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق بدھ کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کا جائزہ اجلاس 18اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،انٹیلی جنس چیفس شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نیپ عملدرآمد سے متعلق صوبوں کو دیئے گئے اہداف کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :