فلم ’نوکٹرنل اینیملز‘کا نیا ٹریلر جاری

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:24

فلم ’نوکٹرنل اینیملز‘کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اکتوبر۔2016ء) تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن فلم نوکٹرنل اینیملزکا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹام فورڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک آرٹ گیلری کی مالک خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے سابقہ شوہر کے لکھے جانے والے پرتشددناول کو اپنے لئے دھمکی تصور کرلیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ایمی ایڈمز ،جیک گیلن ہال،مائیکل شینن،آرون ٹیلر،اسلا فشر اور مائیکل شین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔رابرٹ سیلرنو کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 18نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :