ہمایوں سعید بھی بھارت کے ہمدرد نکلے

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:24

ہمایوں سعید بھی بھارت کے ہمدرد نکلے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اکتوبر۔2016ء) بھارت کی تعصب پرستی اور پاکستانی فنکاروں کو ملک سے نکل جانے کی دھمکیوں کے باوجود چند پاکستانی فنکارایسے بھی ہیں جو بھارت کے اس اقدام کی نفی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان کو بھارت کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہیئے۔معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کا شمار بھی شوبز کی ان شخصیات میں سے جو بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے حامی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بالی وڈ فلموں کی نمائش پرعائد پابندی کی مخالفت کردی اور کہا کہ پاکستان تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کے نقشِ قدم پر نہ چلے۔ہمایوں سعید کا موقف ہے کہ بھارت نے پاکستانی اداکاروں کووہاں کام کرنے سے روک کرغلط کیا، ہم اس عمل کوغلط سمجھتے ہیں، اسلیے ہمیں خود بھی وہی عمل نہیں دہرانا چاہیئے۔ بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت کے بعد ہی پاکستان میں نئے سینما بنائے گئے اور بعد میں اسی وجہ سے یہاں بھی نئی فلمیں بنانے کی شروعات ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :