فنکار صرف فنکار ہوتا ہے چاہے پاکستان سے ہو یا بھارت سے، ہیمامالنی

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:24

فنکار صرف فنکار ہوتا ہے چاہے پاکستان سے ہو یا بھارت سے، ہیمامالنی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اکتوبر۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ اور سیاست دان ہیما مالنی نے کہا کہ ہے کہ وہ فنکاروں کی عزت کرتی ہیں ،مگر بھارتی فوج کی قربانی کو بھی نظرانداز نہیں کرسکتیں۔اداکارہ نے کینٹ ٹی وی سی کمپئین کی لانچ کے موقع پر کہا کہ بحیثیت فنکار میں پاکستانی فنکاروں کے کام کی قدر کرتی ہوں، مگر میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی کہ انہیں بھارت میں رہنا چاہئے یا ملک چھوڑ کر چلے جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

ماتھورا سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ فنکار صرف فنکار ہوتا ہے آیا اس کا تعلق پاکستان سے ہو یا بھارت سے، مگر یہ بدقسمتی ہے کہ وہ پاکستان سے ہیں۔ میں یہ ضرور کہوں گی کہ وہ بہت اچھے فنکار ہیں اورانہوں نے بھارت میں بہت اچھا کام کیا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ بھارت کیلئے بہت اہم وقت ہے اس لئے میں اس تنازعے میں ملوث نہیں ہونا چاہتی۔ اڑی حملے کے بعد جہاں رندیپ ہودا،سونالی باندرے ایم این ایس کے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے مطالبیکی حمایت کی ہے،وہیں سلمان خان، کرن جوہر، انوراگ کیشپ، ہنسل مہتا اور ناگیش کوکونور اس پابندی کے خلاف ہیں

متعلقہ عنوان :