خیر پور سے تعلق رکھنے والے محسن ملاح کی لاٹری نکل آئی، انڈونیشیا کے مئیر کی بیٹی سے شادی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 13:21

خیر پور سے تعلق رکھنے والے محسن ملاح کی لاٹری نکل آئی، انڈونیشیا کے ..

خیر پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) :خیر پور سے تعلق رکھنے والے محسن ملاح کی لاٹری نکل آئی ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر محسن کی دوستی انڈونیشیا کی رہائشی ایک لڑکی سے ہوئی جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہو گئی۔ محسن کی محبت میں گرفتار انڈونیشیا کی رہائشی لڑکی کا نام زرکی ہے جو کہ انڈونیشیا کے مئیر کی بیٹی ہے۔ دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو خیر پور کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے محسن نے اپنے والدین کو شادی کے لیے رضامند کیا جبکہ انڈونیشیا میں زرکی کی بہن نے والدین کو اس شادی کے لیے رضامند کرنے پر اپنی بہن کی مدد کی۔

دونوں جانب سے رضامندی ہونے پر محسن نے انڈونیشیا کا ٹکٹ لیا اور اپنی دلہن کو لانے کے لیے روانہ ہو گیا۔ محسن کا کہنا ہے کہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد اور دوستوں اور والدین کی نیک تمناﺅں کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

محسن کے دوستوں نے بھی اس کے لیے نیک خواہشوں کا اظہار کیا۔ محسن کی شادی میں انڈونیشیا کے چیف جسٹس اور مئیر سمیت آرمی چیف نے بھی شرکت کی ۔ جبکہ شادی کی تقریب میںانواع و اقسام کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔محسن کی انڈونیشیا میں شادی پر اس کے خیر پور کے اہل علاقہ بھی خوش ہیں۔ محسن کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکہ اور یورپ جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :