لیونارڈو ڈی کیپریو کامریخ پر جانے کا اعلان

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اکتوبر۔2016ء)لیونارڈو ڈی کیپریو دنیا میں بحیثیت اداکار اتنا نام کما چکے ہیں کہ شاید آپ کو لگے وہ اس دنیا سے بیزار آگئے ہیں جب آپ کو یہ پتا چلے گا کہ انہوں نے مریخ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی تغیر سے متعلق صدر اوباما سے بات چیت میں انہوں نے یہ بتایا کہ وہ ایلون مسک کے ساتھ مریخ کے پہلے سفر پرجائیں گے۔

ایلون مسک جو ٹیسلا موٹرز اور اسپیس ایکس کے سی ای او ہیں، 2025تک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ڈی کیپریو نے یہ اعلان صدر اوباما اور موسمیاتی سائنس دان ڈاکٹر کیتھرائن ہے ہو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔تینوں نے موسمیاتی تغیر کے حوالے سے یہ گفتگو ڈی کیپریو کی نئی ڈاکیومنٹری فلم بی فور دی فلڈ کے پریمیئر سے پہلے کی۔