محرم الحرام شروع ہوتے ہی شوبز سرگرمیاں محدود ریڈیو، ٹی وی پر میوزیکل پروگرام بند

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اکتوبر۔2016ء) محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی شوبز کی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں۔ ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر موسیقی کے پروگرام بند کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلمی گانوں کی ریکارڈنگ اور ان کی عکسبندی بند کر دی گئی ہے۔ الحمرا آرٹس کونسل مال روڈ اور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں یکم محرم الحرام سے 12 محرم تک سٹیج ڈرامے نہیں ہونگے۔ اس کے علاوہ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی سرگرمیاں بھی یکم محرم سے 12 محرم تک بند رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :