مجھے پیسہ نہیں اپنے ملک کی عزت عزیز ہے ‘گلوکار شفقت امانت علی خان

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:16

مجھے پیسہ نہیں اپنے ملک کی عزت عزیز ہے ‘گلوکار شفقت امانت علی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اکتوبر۔2016ء)گلوکار شفقت امانت علی خان نے کہا ہے کہ مجھے پیسہ نہیں اپنے ملک کی عزت عزیز ہے ‘پاکستان کی عزت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران شفقت امانت علی خان نے کہا کہ شوبز فنکاروں کو پوری دنیا میں کام کر نے کا حق ہے مگر اس بات میں بھی کوئی شک نہیں سب سے پہلے پاکستان کی سالمیت اور عزت ہے جسکے لیے ہم اپنی جان بھی دینے کو تیار ہیں اور پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔