اوم پوری پاکستان کی حمایت میں بولنے کے جرم میں معافی مانگنے پرمجبور

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:05

اوم پوری پاکستان کی حمایت میں بولنے کے جرم میں معافی مانگنے پرمجبور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء)بالی وڈ اداکاراوم پوری پاکستان کی حمایت میں بولنے کے جرم میں معافی مانگنے پرمجبور ہوگئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی اہلکارکی ہلاکت کے خلاف بولنے اورپاکستانی کی حمایت میں بھارتی پروگرام میں اپنی آوازبلند کر نے والے بھارتی اداکاراوم پوری نے بغاوت کے مقدمے کی دوخواست جمع ہونے کے بعد معافیاں مانگنا شروع کردی ہیں۔

اداکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں میری جانب سے کہی گئیں باتوں پربے حد شرمندہ ہوں جب کہ میں نے جو بھی کہا کہ اس پر مجھے سخت سزا بھی ملنی چاہیئے۔بارہ مولا میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکارکے حوالے سے اپنے اس بیان کہ میں نے کہا تھا کہ وہ فوج میں جائے پران کا کہنا تھا کہ پہلے میں اس فوجی کے اہل خانہ سے معافی مانگتا ہوں، اگر وہ مجھے معاف کردیتے ہیں تو میں بھارت اوربھارتی فوج سے معافی مانگتا ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا میں جانتا ہوں یہ بہترنہیں کہ آپ بہت کچھ کہہ دیں اورپھرمحض معافی مانگ لیں۔واضح رہے کہ گززشتہ روزاداکارکے خلاف درخواست دائرکی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ اوم پوری نے پروگرام میں پاکستان کے حق میں جب کہ بھارت اوربھارتی فوج کے خلاف بولا ہے جس کی بنیاد پران کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔