برطانیہ کی ریڈ ایرو نامی ٹیم اسکواڈرن لیڈر ڈیوڈ کی سربراہی میں کراچی پہنچ گئی

ٹیم یکم سے چھ نومبرتک چین میں ہونے والے ائیرشو میں شرکت کرے گی

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) برطانیہ کی ریڈ ایرو نامی ٹیم اسکواڈرن لیڈر ڈیوڈ کی سربراہی میں کراچی پہنچ گئی۔ ٹیم یکم سے چھ نومبرتک چین میں ہونے والے ائیرشو میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ٹیم بارہ ہاک ائیرکرافٹ پر مشتمل ہے ‘ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یکم سے چھ نومبر تک چین میں ہونے والے ائیرشو میں شرکت کیلئے برطانیہ کی ریڈ ایرو ٹیم پاکستان پہنچ گئی ‘ ٹیم آٹھ ہزار میل کی مسافت میں گیارہ مختلف مقامات پر قیام کرتے ہوئے چین پہنچے گی ‘ ترجمان کے مطابق ریڈ ایرو ٹیم لنکن شائر سے 29 ستمبر کو روانہ ہوئی۔

ریڈ ایرو کا شمار دنیا کی بہترین ائیرفورس میں ہوتاہے۔ ٹیم کی قیادت اسکواڈرن لیڈر ڈیوڈ کررہے ہیں ‘ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سدرن کمانڈر اور ڈپٹی ہیڈ مشن بھی اس موقع پر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :