بابر نیازی اور جاوید نیازی کی ”کل پاکستان موسیقی کانفرنس “میں شاندار پرفارمنس

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) نامور گلوکار طفیل نیازی کے صاحبزادوں بابر نیازی اور جاوید نیازی نے ”کل پاکستان موسیقی کانفرنس “میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی ہال میں کل پاکستان موسیقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بابر نیازی اور جاوید نیازی نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔ اس موقع پر حاضرین نے دونوں گلوکار بھائیوں کی شاندار پرفارمنس پر انہیں بھرپور داد دی ۔