فزکس کا نوبل انعام 2016تھاوٴلیس، ہولڈین اور کوسٹرلِٹز نے مشترکہ طورپر جیت لیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:45

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) سال 2016ء کا فزکس کا نوبل انعام برطانیہ میں پیدا ہونے والے تین سائنسدانوں ڈیوڈ تھاوٴلیس، ڈنکن ہولڈین اور مائیکل کوسٹرلِٹز کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان سائسندانوں کو یہ انعام مادے کی غیر معمولی حالتوں مثلاسپر کنڈکٹرز وغیرہ سے متعلق ان کی تحقیق پر دیا گیا ہے۔ نوبل انعام دینے والی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق اس میدان میں ان کے بنیادی کام کے بعد اب مادے کی مزید اجنبی حالتوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ نوبل انعام کے ساتھ آٹھ ملین سویڈش کراوٴن کی رقم دی جائے گی، جو نو لاکھ 37 ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔