Live Updates

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہوں۔ عمران خان کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 12:40

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہوں۔ عمران خان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہوں۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اخلاقیات کا حامل کوئی بھی سیاسی رہنما ایسے کسی شخص کو وزیر اعظم کیسے مان سکتا ہے جو منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑا جائے اور جس کا نام پانامہ پیپرز میں بھی آ چکا ہو۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ شریف کا نام دیتے ہوئے کہا کہ میاں پانامہ شریف منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور اثاثے چھپاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے متعلق پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :