ترکی کی جی ڈی پی میں کمی کا امکان

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:36

استنبول۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ترکی کی حکومت نے رواں سال کے لئے بڑھوتری کی شرح میں کمی امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم نے انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کے لئے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے اور اس تناظر میں بڑھوتری کی شرح میں کمی کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ ترکی کی معیشت پر عالمی معیشت کے منفی اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اہداف کا حصول ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال جی ڈی پی کی شرح 3.2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ سال کے آغاز میں جی ڈی پی کی شرح 4.5فیصد رہنے کی پیشنگوئی کی گئی تھی ۔ گزشتہ سال ترکی کی مجموعی قومی پیداوار 4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2017ء میں جی ڈی پی کی شرح میں اضافے کا عمل شروع ہو جائے گا اور 2019ء کے بعد یہ شرح 5 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔

متعلقہ عنوان :