بھارت کے مرکزی بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:36

ممبئی۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) بھارت کے مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سود کی شرح 6 سال کی کم ترین سطح پر چلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق قبل ازیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارت مالی سال کے دوران ترقی کی شرح برقرار رکھے گا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے مقرر کردہ گورنر ارجیت پٹیل نے گزشتہ روز بتایا کہ کمرشل بینکوں کو قرضوں پر سود کی شرح میں 25 بیسس پوائنٹ کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد یہ شرح 6.25 فیصد ہو گئی ہے۔بھارت کے اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کا یہ اقدام نریندر مودی کی حکومت کیلئے خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :