بھارتی شاعر نے صحافی کو فوجیوں سے متعلق سوال پر جھاڑ پلا دی، تقریب چھوڑ کر چلے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 12:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) : بھارتی شاعر گلزار نے ادبی تقریب میں فوجیوں سے متعلق سوال کرنے پر صحافی کو جھاڑ پلا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی شاعر گلزار ایک ادبی تقریب میں موجود تھے کہ صحافی نے فوجیوں سے متعلق سولا کیا جس پر برہم ہوتے ہوئے بھارتی شاعر نے کہا کہ کیا یہ سوال تقریب سے مطابقت رکھتا ہے، فوجیوں پر نہیں تقریب سے متعلق سوال کریں۔ جس پر صحافی نے دوبارہ سوال دہرایا اور جواب دینے کے لیے زور دیا تو بھارتی شاعر گلزار نے کہا کہ اگر آپ کسی شادی میں جائیں اور آپ سے کوئی فرنٹئیر کی بات کرنے لگے تو کیا آپ کو ٹھیک لگے گا۔ اتنا کہہ کر بھارتی شاعر تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :