سکھر پولیس نے محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

سکھر روہڑی کے ماتمی جلوس حساس قرار

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:26

سکھر۔5اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) سکھر پولیس نے محرم الحرام کے ماتمی عزاداری جلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ضلع میں 5 محرم کو پرانا سکھر میں، 8 اور 9 محرم کو روہڑی میں جبکہ 10 محرم یوم عاشور کو سکھر اور روہڑی کے ماتمی جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، ضلع سکھر میں محرم الحرام کے دوران 145 چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 1288 مجلس عزا منعقد ہوں گی جن کی سکیورٹی کیلئے 3200 سے زائد پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، رینجرز اہلکار پولیس کے ہمراہ ہوں گے جبکہ پاک فوج کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

سکھر اور روہڑی کے ماتمی جلوسوں کیلئے اہم سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ِ محرم الحرام کے دوران ضلع سکھر میں لاوٴڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال، شر انگیز مواد کی اشاعت، شر انگیز تقاریر کرنے، اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی جبکہ ماتمی جلوس اور مجالس عزا کی نگرانی کیلئے کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائیں گے، سیکورٹی پلان کے تحت ہوٹلوں ،مسافر خانہ ،گیسٹ ہاوٴسز کی چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، شر پسند عناصر اور کالعدم تنظیموں کی کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے، ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر قبل از آمد جلوس بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ چیکنگ کر کے کلیئر نس دے گا، ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لئے ایس ایس پی آفس میں مرکزی مانیٹرنگ سیل جبکہ ماتمی جلوسوں کے علاقوں میں بھی کیمپ مانیٹرنگ سیل قائم ہوں گے جہاں افسران موجود ہوں گے تاکہ کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :